Total Pageviews

Sunday, 18 December 2011

Ghazal.....♥


کٹھن اندھیروں کے رہ گزر پہ
چراغ صبح جلا جلا کے
قسم سے آنکھیں بھی تھک گئی ہیں
تمہارے آنسو چھپا چھپا کے
یہ کیا خبر تھی کہ اک چہرے سے
کتنے چہرے کشید ہونگے
میں تھک گیا ہوں
تمہارے چہروں کو آینے میں سجا سجا کے
ہم اتنے سادہ مزاج کب تھے
مگر سرابوں کی رہ گزر پہ
فریب دیتا رہا زمانہ
تمہاری صورت دکھا دکھا کے
عجب تناسب سے ذہن دل میں
خیال تقسیم ہو رہے ہیں
مجھے محبّت سی ہو گئی ہے
تمہیں محبّت سکھا سکھا کے

اے بی سی

No comments:

Post a Comment