کوئی روتا ہوا چہرہ ہنسا دینا عبادت ہے
دل غمگین کی ڈھارس بندھا دینا عبادت ہے
کسی بے آسرا انسان کے ٹوٹے گھروندے میں
خلوص دل سے اک پتھر لگا دینا عبادت ہے
سعادت حج و عمرہ کی بجا اپنی جگه لیکن
کوئی اجڑا ہوا آنگن بسا دینا عبادت ہے
جو کڑا وقت آیا ہے، تو اس میں ایک ہو جاؤ
حسد کی آگ کے شعلے بھجا دینا عبادت ہے
دعا مانگو الله سے کے چمن میں پھر بہار آے
مصیبت میں دعا لینا دعا دینا عبادت ہے
اے بی سی
No comments:
Post a Comment