Ask not what your country can do for you, ask what you can do for your country.....
Total Pageviews
Friday, 30 December 2011
یہ سال بھی آخر بیت گیا
کوئی ہار گیا کوئی جیت گیا
یہ سال بھی آخر بیت گیا
کبھی سپنے سجاے آنکھوں میں
کبھی بیت گے پل باتوں میں
کچھ تلخ سے لمحات بھی تھے
کچھ حادثے اور صدمات بھی تھے
کچھ بےرخی کچھ بےچینی
کچھ من میں سمٹی ویرانی
کچھ لمحوں کو برباد کیا
کچھ لمحے تھے یادگار بہت
پر اب کے برس اے دوست میرے
مجھے رب سے دعا یہ مانگنے دو
کوئی پل نہ تیرا اداس گزرے
کوئی روگ نہ تجھے راس گزرے
تو پھولوں کی طرح کھلا کرے
کوئی شخص نہ تجھ سے گلہ کرے
تو خوش رہے آباد رہے
تیرا خواب نگر آباد رہے
تو جو چاہے وہ ہو جائے
تو جو مانگے وہ مل جائے
تیری معاف وہ ہر اک خطا کرے
تجھے ایسے ہے رب عطا کرے
اے بی سی
عبادت ہے
کوئی روتا ہوا چہرہ ہنسا دینا عبادت ہے
دل غمگین کی ڈھارس بندھا دینا عبادت ہے
کسی بے آسرا انسان کے ٹوٹے گھروندے میں
خلوص دل سے اک پتھر لگا دینا عبادت ہے
سعادت حج و عمرہ کی بجا اپنی جگه لیکن
کوئی اجڑا ہوا آنگن بسا دینا عبادت ہے
جو کڑا وقت آیا ہے، تو اس میں ایک ہو جاؤ
حسد کی آگ کے شعلے بھجا دینا عبادت ہے
دعا مانگو الله سے کے چمن میں پھر بہار آے
مصیبت میں دعا لینا دعا دینا عبادت ہے
اے بی سی
Monday, 26 December 2011
December Ghazal.....♥
کیا دکھ ہے کے ہر بار دسمبر کی شبوں میں
اک شخص اترتا ہے میری خشک رگوں میں
سورج کی تب و تاب سلامت ہے تو اک دن
پھیلے گی بہرطور شفق نیلی تہوں میں
لگتا ہے کے زمین اوڑھ کے سو جانا پڑے گا
چپ چاپ کسی شام انہی زرد رتوں میں
ہم وہ ہیں جنہیں ساتھ ہی رکھتی ہے مسافت
ہم وہ ہیں جنہیں چین نہیں اپنے گھروں میں
ہم جنگ میں ہر چیز کو جایز نہیں کہتے
ہم پیار بھی کرتے ہیں تو رہتے ہیں حدوں میں
ہم ایسے زمین زاد ہیں جو گھر نہیں رکھتے
ہم ایسے مسافر ہیں جو رہتے ہیں دلوں میں
اے بی سی
Ghazal.....♥
میرے اصرار پر آخر
بہت مجبور ہو کر آج
مجھے اپنی نگاہوں کی
اداسی سونپ دی اس نے
بہت بے بس، بہت تنہا
بہت بکھری محبّت کی
حقیقت کھول دی اس نے
خلش جو اس کے دل میں تھی
وہ اب میری امانت ہے
شکستہ لہجے کی جتنی تھکن تھی
بول دی اس نے
میری خاطر مجھے اپنی
محبّت کہہ نہیں پایا
مگر آج اپنے آنسووں سے
محبّت تول دی اس نے
اے بی سی
Subscribe to:
Posts (Atom)