تم چاند کی چاہت کرتے ہو
تم کچھ کچھ پاگل لگتے ہو
وہ دور فلک پر رہتا ہے
تم کہیں زمین پر بستے ہو
ستارے اس کے ہمدم ہیں
کیوں بات نہیں سمجھتے ہو
وہ پریوں کے دیس کا باسی ہے
تم عام سی صورت رکھتے ہو
کیوں شب بھر نیند نہیں آتی
کیوں سوچ میں ڈوبے رہتے ہو
جو تم پر بیتی محبّت میں
تم اس سے کیوں نہیں کہتے ہو؟؟؟
تم چاند کی چاہت کرتے ہو
تم واقعی میں پاگل لگتے ہو
اے بی سی
No comments:
Post a Comment